
وقار یونس کا ٹیسٹ میں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر تشویش کا اظہار
سابق کرکٹر وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سابق کرکٹر وقار یونس نے پاکستان کے بولنگ اٹیک میں کھوتی ہوئی ساخت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فاسٹ بولرز پر فخر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’فاسٹ بولرز پاکستان کی ایک طاقت ہے جس کی کمی اب محسوس ہوتی ہے اور جو چیز مجھے پریشان کررہی ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی ہم آسٹریلیا آتے ہیں تو ہمارے فاسٹ بولر بہت پرجوش ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، محمد یوسف نے اہم ٹپس دے دیے
وقار یونس کا کہنا تھا ’’میڈیم پیسر، سلو میڈیم پیسر اور آل راؤنڈر حقیقی پیسر نہیں، لوگ پاکستان کے فاسٹ بولرز کو 150 کی رفتار سے گیند کرواتا ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی کی کمی ہمیں دورہ آسٹریلیا میں محسوس ہورہی ہے‘‘۔
سابق کرکٹر کہتے ہیں ’’میں پریشان ہوں اور مجھے یہی مسئلہ ہے کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسے بولرز نہیں دیکھ رہا، کچھ بولرز ایسے ہیں جو انجری کا شکار ہیں جب کہ ماضی میں آپ کو ہمیشہ فاسٹ بولرز کی ایک فہرست نظر آیا کرتی تھی‘‘۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم اب تک ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں فاسٹ بولر کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر خرم شہزاد ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار
پہلے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی، خرم شہزاد، عامر جمال اور فہیم اشرف نے تیز رفتاری سے گیند کروانے کی بے حد کوشش کی لیکن انہوں نے شاذ و نادر ہی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News