Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کھلاڑیوں کو پرائیوٹ لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ

Now Reading:

قومی کھلاڑیوں کو پرائیوٹ لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو پرائیوٹ لیگ کھیلنے کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پلیئرز کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوگیا ہے جب کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو پرائیوٹ لیگ کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ اور ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو آج این او سی جاری ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار

بگ بیش لیگ میں قومی کھلاڑی عماد وسیم، حارث رؤف اور اسامہ میر میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب افتخار احمد اور احمد شہزاد نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کہتے ہیں کہ میرا ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ تھا لیکن میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کردیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد ہی پاکستان کے لیے کھیلا ہوں اور پاکستان کے لیے کھیلنا ہی میرے لیے عزت کا باعث ہے۔

Advertisement

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور اسی کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جاری ہے جس میں کئی پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر