عثمان خواجہ پاکستان کے بولنگ اٹیک سے پریشان
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے بولنگ اٹیک سے پریشان ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان کا کہنا ہے ’’پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی مشکل ہے جب کہ ان کے پاس شاہین آفریدی جیسے ورلڈکلاس بولر موجود ہیں جو اننگز کی شروعات میں ہی بولنگ کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’پاکستان کے پاس میڈیم فاسٹ بولر حسن علی بھی موجود ہیں جو طویل عرصے سے کھیل رہے ہیں اور بہت ہنر مند بھی ہیں جب کہ ان کے پاس فہیم اشرف جیسے آل راؤنڈر، نعمان علی اور ابرار احمد جیسے اسپنرز بھی موجود ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا
عثمان خواجہ کہتے ہیں ’’پاکستان کے لیے سب سے فائدہ مند بات یہ ہے کہ ان کی بیٹنگ لائن ان کنڈیشنز کو سپورٹ کرتی ہے جب کہ پرتھ کی پچز باؤنسی ہوں گی لیکن میلبرن اور سڈنی پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔
جائے پیدائش پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا ’’میرے لیے تمام سیریز خاص ہیں چاہے وہ پاکستان کے خلاف ہو، جنوبی افریقہ یا پھر بھارت ہی کیوں نہ ہو لیکن آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’میں صرف پاکستان کے خلاف ہی اچھا نہیں کھیلتا بلکہ دیگر ٹیموں کے خلاف بھی اسی طرح کا کھیل پیش کرتا ہوں‘‘۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا ’’ظاہر ہے کہ میرے والد پاکستان میں پلے بڑھے تو انہوں نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا لیکن جب ہم نے ہجرت کی تو ان کی عمر 40 برس تھی‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان سے محتاط رہیں گے، حسن علی
انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان کے خلاف کھیلتا ہوں تو پرانی یادیں ضرور ہوتی ہیں اور جب میں نے کراچی ٹیسٹ میں 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی تو یہ میرے لیے واقعی خوشگوار لمحہ تھا۔
آسٹریلوی اوپنر نے مزید کہا کہ میں آسٹریلیا سے محبت کرتا ہوں لیکن میں کبھی نہیں بھولتا میں کہاں سے ہوں جب کہ میرے والد کے پسندیدہ کھلاڑی جاوید میانداد ہیں جن کے بارے میں وہ بہت باتیں کیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف 13 اننگز کھیلی ہیں جس میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں جب کہ تین سنچریاں بھی بنائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
