
احسان اللہ نے شعیب اختر کو آئیڈیل قرار دے دیا
قومی فاسٹ بولر احسان اللہ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں قومی فاسٹ بالر احسان اللہ نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث کرکٹ کی دوری تکلیف دہ ہے، کیریئر کے آغاز کے بعد ہی ان فٹ ہونے کا دکھ ہوا، خاص طور پر ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کا افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انجری سے بچاؤ کے لیے زیادہ لیگز میں شرکت نہیں کروں گا، اصل مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کیریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔
احسان اللہ نے کہا کہ میں شعیب اختر سے ملاقات کرکے رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ ان جیسا کامیاب بولر کیسے بنوں اور ان سے زیادہ تیز رفتاری سے بولنگ کرتے ہوئے زیادہ عرصے تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا خواب ہے۔
فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ واپسی پر 160 کی رفتار سے بولنگ کرنے کا خواہاں ہوں، کوشش کروں گا زیادہ بہتر پرفارمنس دے کر خود کو منواؤں جب کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا میرا ہدف ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ ایک ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News