
پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں پڑگئی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سیزن کے آغاز سے قبل پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن سے نئے کپتان سے متعلق مشورہ لیا جائے گا اور وہ مبینہ طور پر قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان کون ہوگا؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرنچائز کی اعلیٰ قیادت اور منتظمین سرفراز احمد کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم کئی افراد ایسے بھی ہیں جو اس کے حق میں نہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے ریلی روسو اور سعود شکیل کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حال ہی میں معین خان کو ٹیم ڈائریکٹر جب کہ شین واٹنس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News