
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا جب کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے جب کہ زخمی فاسٹ بولر خرم شہزاد، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، محمد یوسف نے اہم ٹپس دے دیے
رپورٹ کے مطابق میر حمزہ ، حسن علی اور محمد رضوان کو ٹیم میں شام کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد اور فہیم اشرف پرتھ ٹیسٹ میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے جب کہ خرم شہزاد انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت میلبرن میں وکٹوریہ الیون کے خلاف دو روہ پریکٹس میچ میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News