نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی آج نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے بدھ کی شب لاہور سے براستہ دبئی آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔
Pakistan T20I squad members are set to depart later tonight
Read more ➡️ https://t.co/jUN61628gr#NZvPAK
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 3, 2024
پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک آکلینڈ، ہیملٹن، ڈونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔
اسکواڈ کے چھ ممبرز میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر
ان چھ کھلاڑیوں نے لاہور میں کیمپ میں حصہ لیا، کیمپ میں ان کے علاوہ نو اضافی کھلاڑی بھی شامل تھے جن میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، محمد عامر خان، محمد حارث، محمد عمران، عمیر بن یوسف، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان تھے۔
ہائی پرفارمنس کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات کی نگرانی میں ان کھلاڑیوں نے مختلف پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
کیمپ کے اختتام پر یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی مختلف ڈرلز کرائی گئی ہیں اور کھلاڑیوں نے دو سناریو میچز میں بھی حصہ لیا تاکہ انہیں ہائی پریشر میچز میں مدد مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف فخرزمان کون سے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟
یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ زیادہ دور نہیں ہے۔ ہم اپنے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط کرنے کے لیے نئے آپشنز کو بھی تلاش کرتے رہیں گے۔
کیمپ کمانڈنٹ کہتے ہیں کہ مجھے اس کیمپ کے بارے میں جو چیز پسند آئی وہ یہ کہ پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان اور افتخار احمد جیسے سینئر کھلاڑی نئے آنے والوں کے ساتھ گھل مل گئے اور یہ ان کے لیے سیکھنے کا بہت اچھا تجربہ تھا۔
دوسری جانب ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے اپنے ساتھی کھلاڑی زمان خان حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹریننگ شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ میں منتخب نہ ہونے والے شاداب خان کا بیان سامنے آگیا
چاروں کھلاڑی 5 جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل باقی کھلاڑی ان کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
