
سڈنی ٹیسٹ سے قبل تین کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل تین کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان نے پیر کو سڈنی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
یہ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، پاکستان کو 79 رنز سے شکست
یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کے اضافی میچز کھیلنے کے لیے تینوں کھلاڑیوں نے این او سی کی درخواست کی تھی جس کو پی سی بی نے مسترد کردیا تھا۔
قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔
سڈنی ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم نے پیر سے اپنی پریکٹس شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔
تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ جب کہ پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شاہین آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News