Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حفیظ نے شان مسعود کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا

Now Reading:

محمد حفیظ نے شان مسعود کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا
محمد حفیظ نے شان مسعود کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا

محمد حفیظ نے شان مسعود کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کپتان شان مسعود کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان کو وائٹ واش کر سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال نے عمدہ بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 18 وکٹوں کے ساتھ وہ دوسرے کامیاب ترین بولر قرار پائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غلطیاں ہوئیں لیکن اچھا کھیلے، بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، محمد حفیظ

تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے عامر جمال کے جارحانہ 82 رنز کی بدولت 313 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے 14 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم صرف 115 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی جب کہ آسٹریلیا نے 130 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

دوسری اننگز میں عامر جمال کو دیر سے اوور دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے شان مسعود کی کپتانی پر اعتراض اٹھادیا۔

Advertisement

میچ سے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ عامر جمال کو پہلے بولنگ دینا چاہیے تھی، بہرحال یہ کپتان کی صوابدید ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میدان کے اندر کی صورت حال کپتان ہی بہتر جانتا ہے اور انہوں نے آف اسپنر کو ترجیح دی۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ شان مسعود کو فیصلوں کا حق حاصل ہے اور مجموعی طور پر انہوں نے سیریز میں وقت پر درست فیصلے کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر