
ویڈیو، جہاز میں ’کرکٹرز‘ نے کونسا گانا گا کر سب کے دل جیتے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے اور کرکٹر اعظم خان کے ساتھ مل کر ہٹ گانا ’کہانی سنو‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔
سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کھلاڑی جہاز میں موجود ہیں ۔
دورانِ سفر نسیم شاہ اور اعظم خان دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر با آواز بلند گلوکار کیفی خلیل کا سپر ہٹ گا نا ’کہانی سنو‘ خوب خوشگوار موڈ میں گا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو نا صرف وائرل ہو رہی ہے بلکہ صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر اور پی ایس ایل سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑی نسیم شاہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ ہیڈ فون لگا کر مشہور گانا ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ نسیم شاہ کی گلوکاری کو خوب پسند کررہے ہیں۔
اس کلپ کی ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب نسیم شاہ نے ہیڈ فون ہٹا کر اپنی آواز سنی تو خود کہا کہ ’میں تو راحت فتح علی خان سے سیدھا چاہت فتح علی خان بن گیا۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News