
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فٹبال کلب ’النصر‘ کے کپتان اور پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ’انشاء اللہ‘ کہنا مداحوں کو بھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لفظ ’انشاء اللہ‘ لکھا ، جس پر ان کے دنیا بھر موجود کروڑوں مداح اور خاص طور پر مسلمان خوشی کا اظہار کر تے نظر آرہے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ عالمی شہرت کے حامل فٹبالر کی جانب سے لفظ ’انشاءاللہ‘ لکھنے پر مداحوں کی اکثریت نے کمنٹ سیکشن میں ان سے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News