
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں مستقبل میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔
میزبان کرکٹ بورڈ پر پاکستانی اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجراء کی ذمہ داری تھی اور تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ اب محمد عامر کو براہ راست انگلینڈ بھیجا جائے گا۔
پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے آئرلینڈ سیریز میں شرکت نہ کرنے سے ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News