Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے کا امکان

Now Reading:

محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے کا امکان
پاکستان کینیڈا کے ساتھ باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محسن نقوی

پاکستان کینیڈا کے ساتھ باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محسن نقوی

جے شاہ کے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد یہ اہم نشست پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے سی سی کی حالیہ میٹنگ میں محسن نقوی کو صدر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

یہ اہم ذمہ داری ملنے کے ساتھ ہی محسن نقوی کئی اہم ٹورنامنٹس کی نگرانی کریں گے جن میں بھارت میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والا ایشیاکپ 2025 سمیت 2027 میں بنگلادیش میں ہونے والا ون ڈے ایڈیشن بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں اے سی سی کی ہونے والی میٹنگ میں محسن نقوی کی صدارت کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اہم وزارت داخلہ کے بھی وزیر ہیں جب کہ اس نئی اہم ذمہ داری کے ساتھ وہ تین محکموں کو سنبھالیں گے جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر