Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد شہزاد نے چیمپئنز کپ کو ’’فراڈ کپ‘‘ قرار دے دیا

Now Reading:

احمد شہزاد نے چیمپئنز کپ کو ’’فراڈ کپ‘‘ قرار دے دیا
احمد شہزاد نے چیمپئنز کپ کو ’’فراڈ کپ‘‘ قرار دے دیا

احمد شہزاد نے چیمپئنز کپ کو ’’فراڈ کپ‘‘ قرار دے دیا

قومی کھلاڑی احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ کو فراڈ کپ قرار دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد یوسف اور چیئرمین پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

احمد شہزاد نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کو فراڈ کپ قرار دیا اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی ساکھ اور قومی اسکواڈ کے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کامران غلام کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے اور چیف سلیکٹر محمد یوسف نے انہیں 15 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے کامران غلام کو نظر انداز کرنے پر احمد شہزاد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی کرکٹر کہتے ہیں کہ یہ وہی ٹیم ہے جو ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اگلے راؤنڈ میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس کو امریکہ جیسی ٹیم تک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

احمد شہزاد مزید کہتے ہیں کہ تمام ناکامیوں کے بعد ہم نے ٹیم میں سرجری کی باتیں سنیں اور کہا گیا تھا کہ اس فراڈ کپ میں شامل کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد میں قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ہمیں ایسا دیکھنے کا نہیں ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر