
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، ملتان میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
فاسٹ بولر گس اٹکسن کی اس میچ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو اس میچ کے لیے بالخصوص بلوایا گیا ہے۔
ریحان احمد نے اس سے قبل فروری میں بھارت کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا، برائیڈن کارس اور میتھیو کو اس میچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوروٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔
واضح رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان کے نام رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News