Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور
چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی انکار کے بعد پاکستان کا دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان نے دوسری ٹیم کو مدعو کرنے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی دوسری ٹیم کو مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی حکومت کی تجویز کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بول نیوز ذرائع کے مطابق بھارتی کی عدم شرکت کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز یا سری لنکا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت  چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا یا پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہو گا۔ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت  کو آنے میں کیا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، چیمپئنز ٹرافی فروری، مارچ  2025 کے دوران شیڈول تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر