Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

لاہور: پاکستان نے چوتھے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکسٹان نے 101 رنز کا ہدف 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 اور محمد صفدر نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔

دوسری جانب سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 53 رنز سے شکست دے کر چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Advertisement

 سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے،  سورنگا سمپت نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی موہن راج نے 27 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بلائنڈ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی، تیبوہو فرانسس نے 33 گیندوں پر 30 رنز بنائے جب کہ بھولے بڈلا نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

سری لنکا کے کپتان چندانہ دیشپریا اور سمن توشارا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو أؤٹ کیا۔

مہمان خصوصی قونصل جنرل سری لنکا پنجاب یاسین جویا نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ سری لنکا کے سورنگا سمپت کو مین أف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر