
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے پی سی بی کو کتنی آمدن ہوگی، تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے ہونے والی پی سی بی کو آمدنی کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے 12 سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمئم ادا کرنا ہوں گے۔
پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی کی مد میں مزید 13 لاکھ ڈالرز کی آمدن کا تخمینہ ہے جب کہ انشورنس کی رقم نکال کر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی اپنی آمدنی سے ہر سال پاکستان کو 13 ملین ڈالر کی 2 قسطیں جنوری اور جولائی میں فراہم کرتا ہے۔
بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد سالانہ شیئر 90 سے 95 ملین ڈالرز ملتا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی نہ ہونے کی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھاری نقصان ہوگا۔
آئی سی سی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز چیمپئنز ٹرافی کا ہرصورت اور بروقت انعقاد چاہتے ہیں تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News