
ڈائیوو ایکسپریس کی پہلی انٹر ڈپارٹمنٹل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا شاندار اختتام ہوا، جس میں مختلف کیٹیگریز کے فاتحین نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ہیڈ آف سپلائی چین فہیم برلاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین سنگلز چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فہیم نے فائنل میں سی ای او ڈائیوو ایکسپریس فیصل صدیقی کو بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 0-2 سے شکست دی۔
بیسٹ آف تھری سیٹ فارمیٹ پر کھیلے گئے میچ میں فہیم کی جیت نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
ڈبلز مین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں آپریشن ڈپارٹمنٹ کے وقاص اور عمران نقوی نے زبردست ہم آہنگی دکھاتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت نے آپریشن ڈپارٹمنٹ کے لیے ایک یادگار لمحہ فراہم کیا۔
خواتین کے سنگلز مقابلے میں مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی ماہین اعجاز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کسٹمر سروسز کی نعم النساء کو 0-2 سے شکست دی اور چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
ماہین کی بہترین کارکردگی نے ان کے ڈیپارٹمنٹ کے لیے فخر کا باعث بنی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر شرکاء کو مبارکباد دی گئی اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ ڈائیوو ایکسپریس کی اس کاوش کو ملازمین کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News