Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر باتیں کرنے والے ہار گئے ہم جیت گئے، محسن نقوی

Now Reading:

سوشل میڈیا پر باتیں کرنے والے ہار گئے ہم جیت گئے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرنے والے ہار گئے ہم جیت گئے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

محسن نقوی نے اس عظیم پروجیکٹ کی تکمیل میں ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ہیرو آپ ورکرز ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کی اور 18 گھنٹے کام کیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام ورکرز مبارکباد کی مستحق ہیں، کیونکہ آپ کی محنت کی بدولت نیشنل اسٹیڈیم آج عالمی معیار کا بن چکا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیراتی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی نئی بلڈنگ لاہور سے پہلے اور اچھی بنی ہے، اور اس کا اعتراف میں خود کرتا ہوں۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کا آدھا کام ابھی باقی ہے۔ چمپئنز ٹرافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے باقی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا منظر لاہور سے بہتر ہے اور پی سی بی کی ٹیم نے اس کی کامیابی کے لیے بہت کام کیا ہے۔

محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہونا چاہیے، اور ایک میچ سے مایوس نہیں ہو جانا چاہیے۔ اگر ٹیم محنت کرتی نظر آئے تو ہمیں ان کی داد دینی چاہیے۔

انہوں نے کپتان محمد رضوان اور پوری ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رضوان اور پوری ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ ہمیں مزید کامیابیاں دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر