Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی، ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

Now Reading:

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی، ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پہاڑ نما ہدف کو حاصل کر کے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دنیائے کرکٹ کے سب سے پرانے حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 351 رنز کا ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کینگروز کی فتح میں جوش انگلس کا کردار سب سے نمایاں تھا جنہوں نے ناقابل شکست 120 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

میتھیو شارٹ نے 63 رنز بنائے، مارنس لیبوشین نے 47 رنز کی اننگ کھیلی، ایلیکس کیری نے 69 رنز بنائے جبکہ گلین میکسویل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ، جوفرا آرچر، برائیڈن کارس، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹوٹل بناتے ہوئے 351 رنز بنائے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کے خلاف 347 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 165 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، انہوں نے 142 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 3 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔

علاوہ ازیں جوروٹ نے 78 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے جب کہ کپتان جوز بٹلر 23، جیمی اسمتھ 15 اور فل سالٹ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشئیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زیمپا اور مارنس لبوشین 2-2 وکٹیں کھلاڑیوں کا شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

اسٹیواسمتھ نے کہا کہ امید ہے میگاایونٹ کا اچھاآغازکریں گے، کوشش کریں گےانگلینڈ کوکم اسکورپرمحدودکریں، تاہم اہم بولرزکی کمی محسوس ہوگی۔

دوسری جانب انگلش کپتان جوزبٹلر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کو بڑا ٹارگٹ دیں، آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ایونٹ کا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر