
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔
پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ویلنگٹن سے نیپئر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے باقی آٹھ کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دوبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
سلمان علی آغا، حارث روف، خوشدل شاہ ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کیا، جبکہ شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان آج رات نیوزی لینڈ سے براستہ دوبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
فاسٹ بولر حارث روف اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News