Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے

Now Reading:

پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے
پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے

پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، اسکول اور کالج کے طلبہ کو مواقع ملیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھر سے اسکولوں کے بچوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا جب کہ پروگرام کا مقصد کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

پی سی بی حکام کی جانب لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اگلے مہینے سے ہوگا۔

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید کے مطابق10  اپریل سے 10 مئی تک اسکول اور کالج کے بچوں کی رجسٹریشن کرائی جائے گی جب کہ ستمبر میں ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

سی او او پی سی بی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے انڈر 15 اور انڈر 17 کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی کھیپ میئسر آئے گی اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے اعتراف کیا کہ اسکول اور کالج لیول پر کرکٹ ختم ہوتی جارہی ہے، اسی لیے آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعے بچوں کو کرکٹ کے اصولوں سے متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں لڑکیوں کو بھی مواقع دیے جائیں گے

پی سی بی کی رافعہ حیدر نے کہا کہ چاروں صوبوں کی بچیوں کو کرکٹ میں آگے آنے کا موقع دیا جائے گا جب کہ ویمنز کرکٹ کے کوالیفائرز کے لیے سخت محنت کی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سلیکٹرز ہی فیصلہ کریں گے کہ ویمنز ٹیم میں کون اِن ہوگا اور کون آؤٹ۔

ٹرائلز کے بجائے اسکولوں کو اختیار دیا جائے گا

جی ایم ڈومیسٹک پی سی بی کے مطابق اسکول لیول پر اسٹرکچر ڈیولپمنٹ ناگزیر ہے اور اسی لیے ٹرائلز کے روایتی نظام کو ختم کرکے اسکولوں کو اپنی ٹیمیں خود بنانے کا اختیار دیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری اسکولوں، دونوں کو اس پروگرام میں نمائندگی دی جائے گی جب کہ بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر