
نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی بھارت آمد کو خآرج از امکان قرار دے دیا
بھارتی اولمپک جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ اور عالمی چیمپئن ارشد ندیم کی آئندہ ماہ بنگلورو میں ہونے والے مقابلے میں شرکت اب ’’مکمل طور پر خارج از امکان‘‘ ہے۔
نیرج چوپڑا نے یہ بیان مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ پرتشدد واقعے کے بعد دیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ارشد کی بھارت آمد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ اب بالکل ممکن نہیں رہا۔
نیرج کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف سطحوں پر تمام روابط معطل کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم کا جیولن تھرو مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارشد ندیم نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیگر مصروفیات کی بنا پر بھارت جانے سے معذرت کی تھی لیکن اب پہلگام واقعے کے بعد یہ ناممکن ہوگیا ہے۔
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا گزشتہ چند برسوں سے جیولن تھرو میں ایشیا کے نمایاں حریف سمجھے جاتے ہیں اور ان کے درمیان مقابلے ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ تاہم حالیہ صورتحال نے کھیلوں میں بھی تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سارک ویزا اسکیم کی معطلی اور پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی مہلت جیسے اقدامات نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان رواں روابط کو متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News