Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپیئن ارشد ندیم کا جیولن تھرو مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار

Now Reading:

اولمپیئن ارشد ندیم کا جیولن تھرو مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری

اولمپیئن ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا۔

پاکستان کے اولمپیئن جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ بھارتی اولمپیئن نیرج چوپڑا کی جانب سے دی گئی خصوصی دعوت کے باوجود ارشد ندیم نے مصروف شیڈول کے باعث ایونٹ میں شرکت ممکن نہ ہونے کا عندیہ دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاہے کہ نیرج چوپڑا نے مجھے یاد رکھا اور ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لیکن مصروفیت کے باعث بنگلورو جانا ممکن نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بنگلورو ایونٹ 20 مئی کو شیڈول ہے، جبکہ وہ 22 مئی کو ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے کوریا روانہ ہوں گے، جو 27 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم کی جانب سے بھارت میں ایونٹ میں شرکت سے معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر