Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی

Now Reading:

پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

186رنزکے تعاقب میں لاہور قلندرز نے ابتدا سے ہی تیزی سے ہدف کاتعاقب کیا،ڈیری مچلز اور سکندررضا کی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت لاہور قلندر نے 6 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔

19ویں اوور میں ڈیری مچلز38 بالز پر 64 رنزبنا کرعاقف جاوید کاشکار ہوئے جبکہ سکندررضا نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 34، فخر زمان 28 اور محمد نعیم 6 رنزبناسکے ۔

ملتان سلطانز کے جوش لٹل نے ایک،حسنین نے ایک ،عاقف جاوید نے ایک جبکہ عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

قبل ازیں لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزبنائے ۔ کپتان محمدرضوان 76 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ کامران غلام نے 52 رنز بنائے۔

Advertisement

علاوہ ازیں یاسر خان 24، عثمان خان 18 اور شائے ہوپ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹوم کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ارشاد حسین اور محمد عازب کی جگہ ٹام کرن اور محمد نعیم ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ملتان سلطانزکی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ کرس جارڈن، طیب طاہر اور اسامہ میر ملتان کو ڈراپ کرکے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کی ٹیم میں شامل کیاگیا۔

لاہور قلندرز پلیئنگ الیون:
کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق ، ڈیرل مچل ، سیم بلنگ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹوم کرن ،حارث رؤف اور آصف آفریدی۔

ملتان سلطانز پلیئنگ الیون:

Advertisement
کپتان محمد رضوان، شائے ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام ، مائیکل بریسول، افتخار احمد، عبید شاہ ، محمد حسنین ، عاقف جاوید اور جوش لٹل۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر