
پہلگام واقعےکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سےسینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کو پاکستان سے ازبکستان منقل کر دیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے کچھ ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔
چیمپئن شپ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی، اب انہیں تاریخوں میں یہ ایونٹ ازبکستان میں ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔
ایونٹ کی متنقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ٹورنامنٹ سے راہ فرار اختیار کرچکا ہے، انڈین والی بال فیڈریشن نے کہا تھا کہ انڈین حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے، نئی صورتحال سے پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں ایران، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق چار ممالک اب بھی مقابلہ کریں گے۔
پاکستان نے 2024 میں ترکمانستان کے خلاف چیمپئن بن کر ابھرتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی سے میزبانی کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News