Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے 14 سالہ سفر کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلی انڈین ٹوپی پہنے آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جس سے ایک ایسا سفر شروع ہوا جس نے انہیں سنوارا، آزمایا اور زندگی کے انمول سبق سکھائے۔

انہوں نے مزید کہا ’’سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی وقار ہے۔ طویل دن، خاموش محنت اور وہ لمحات جو شاید دنیا نہ دیکھے مگر کھلاڑی کے دل میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں‘‘۔

Advertisement

ویرات کوہلی نے تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا آسان نہیں تاہم ان کے مطابق یہ ریٹائرمنٹ کا درست وقت ہے۔ انہوں نے کھیل، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس سفر کو مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے۔

ٹیسٹ کیریئر پر ایک نظر:

Advertisement

ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 46.9 رہی۔

وہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور سنیل گواسکر ہیں۔

Advertisement

کپتانی کے دور میں بھی کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی شناخت دی۔ ان کی قیادت میں بھارت نے آسٹریلیا میں تاریخی سیریز جیتی اور ٹیم طویل عرصے تک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست رہی۔

بی سی سی آئی کو توقع تھی کہ کوہلی رواں سال انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے تاہم انہوں نے اس سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھی عالمی کپ جیتنے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر