Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

Now Reading:

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی
آخری بار 2021 میں بھارت کے دورے کے دوران ٹیسٹ میچ میں نظر آئے تھے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے مطابق، دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا۔

30 سالہ جوفرا آرچر تقریباً تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ وہ آخری بار 2021 میں بھارت کے دورے کے دوران ٹیسٹ میچ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ کہنی کی مسلسل انجری اور کمر کی چوٹ کے باعث میدان سے دور رہے۔

آرچر نے حال ہی میں سسیکس کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چار سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کی، جو ان کی فٹنس کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

https://x.com/englandcricket/status/1938196877851459875?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1938196877851459875%7Ctwgr%5Eb2a0fb755b815028b2e24fba030bd3dcaf72f332%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aljazeera.com%2Fsports%2F2025%2F6%2F26%2Fjofra-archer-returns-to-england-squad-for-second-test-against-india

Advertisement

انگلینڈ کے لیے ان کی آخری انٹرنیشنل نمائندگی مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ میں ہوئی تھی، جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی انگلش ٹیم میں جوفرا آرچر کی شمولیت واحد تبدیلی ہے، سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ اسکواڈ:

بین اسٹوکس (کپتان)، جوفرا آرچر، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کُک، زیک کراؤلی، بین ڈَکیٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ، کرس ووکس۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر