Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

Now Reading:

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان 14 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا یہ دسواں عالمی ایڈیشن اگلے سال 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم گروپ ون کا حصہ ہوگی، جہاں اسے آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بھارت اور دو کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔

پاکستان کا پہلا میچ 14 جون کو ایجبسٹن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا جو ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ تصور کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول

Advertisement

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گی۔ دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقا کے خلاف بھی ایجبسٹن میں ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا شیڈول جاری

تیسرا میچ 20 جون کو ایک کوالیفائر ٹیم کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہوگا۔ چوتھا میچ 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جب کہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 27 جون کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز اور فائنل کب اور کہاں ہوں گے؟

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 30 جون کو اور دوسرا سیمی فائنل 2 جولائی کو منعقد ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

فائنل 5 جولائی کو دنیا کے مشہور ترین کرکٹ اسٹیڈیم لارڈز میں کھیلا جائے گا جو اس عالمی ایونٹ کو یادگار بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر