Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

Now Reading:

پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال میں تاریخ رقم کردی۔

پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ فائنل میں گرین شرٹس نے دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر نہ صرف چیمپئن شپ جیتی بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔

فائنل میچ میں ایران نے پہلا اور دوسرا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی مگر پاکستانی نوجوانوں نے ہمت نہ ہاری اور شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کیے۔

جنید اور فیضان اللہ کا شاندار کھیل

پاکستان کی فتح میں محمد جنید اور فیضان اللہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل یقین انداز میں کھیلتے ہوئے ایران کی مضبوط ٹیم کے خلاف اہم پوائنٹس حاصل کیے۔

Advertisement

تاریخی کامیابی، روشن مستقبل

Advertisement

پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے باوجود مسلسل تین سیٹس جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس تاریخی فتح سے نہ صرف پاکستان کو ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ کا ٹائٹل ملا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ کامیابی پاکستان کی والی بال میں بڑھتی ہوئی مہارت اور مستقل محنت کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر