Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت میں ایشیاکپ کھیلنے کی راہ ہموار

Now Reading:

پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت میں ایشیاکپ کھیلنے کی راہ ہموار
پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے کی کلیئرنس مل گئی

پاکستان کی ہاکی ٹیم کو سفارتی سطح پر بھارت میں ہونے والے آئندہ ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے باضابطہ کلیئرنس دے دی گئی ہے۔

ہاکی ایشیا کپ کا 12واں ایڈیشن 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کی شرکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث غیر یقینی تھا جو رواں برس مزید خراب ہوئے۔

تاہم بھارت کی وزارت کھیل کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ’’ہم کسی بھی ٹیم کی بھارت میں کثیرالملکی مقابلوں میں شرکت کے خلاف نہیں لیکن دو طرفہ مقابلہ ایک الگ معاملہ ہے‘‘۔

Advertisement

اس فیصلے کے بعد پاکستان ٹیم کی راجگیر روانگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ البتہ یہ ابھی واضح نہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔

Advertisement

پی ایچ ایف اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پُرعزم ہے لیکن امکان ہے کہ وہ کرکٹ کی طرز پر کوئی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دے جس طرح پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان طے ہوا تھا۔

جو بھی فیصلہ ہو بھارت سے کلیئرنس ملنا پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ ہاکی ایشیاکپ ایک کلیدی ٹورنامنٹ ہے جو 2026 میں ہونے والے مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اب جب کہ انتظامی رکاوٹیں کافی حد تک دور ہوچکی ہیں تو توجہ اس بات پر مرکوز ہوگی کہ پاکستان کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر