
سری لنکا کے آل راؤنڈر دنیتھ ویلالاگے والد کی موت کے بعد دوبارہ ایشیاکپ کے لیے سری لنکن اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ ہفتہ کی صبح دبئی پہنچیں گے اور شام کو بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دنیتھ ویلالاگے کے ہمراہ ٹیم مینجر مہندا ہالانگوڈے بھی سفر کر رہے ہیں جو جمعرات کی رات کھلاڑی کے ساتھ سری لنکا واپس گئے تھے۔
ان کے والد سرنگا ویلالاگے 18 ستمبر کو فوت ہوگئے تھے، اسی روز دنیتھ ویلالاگے نے ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف گروپ بی کا میچ کھیلا تھا۔
22 سالہ کھلاڑی کو والد کے موت کی اطلاع میچ ختم ہونے کے بعد ملی جب کہ میچ کے فوری بعد ویلالاگے وطن روانہ ہوگئے تھے۔ افغانستان کے خلاف دنیتھ ویلالاگے نے ایک وکٹ کے عوض 49 رنز دیے تھے جب کہ انہیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔
دنیتھ ویلالاگے اب تک 31 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں جن میں بہترین بولنگ کارکردگی بھارت کے خلاف اگست 2024 میں کولمبو میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔
گزشتہ سال ایشیاکپ میں بھی انہوں نے بھارت کے خلاف 40 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھیں اور ایونٹ میں 10 شکار کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا سپر فور مرحلے میں اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف ہفتہ کی شام کھیلے گا جب کہ اگلے میچز پاکستان کے خلاف 23 ستمبر اور بھارت کے خلاف 26 ستمبر کو شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News