
انضمام نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سرفراز احمد اور عماد وسیم کو ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کوچ اور کپتان کا مورال بلند ہے۔ امید اور دعا ہے ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے ۔ مڈل اوورز میں اسپنر کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں نہیں آسکا تو بہت ساری چیزوں سےمنسلک کیاگیا ۔ میراکسی بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم منتخب کرنے کی کوشش کی۔ فاسٹ بولرز میں ہمارے پا س آپشنز بہت کم تھے کیونکہ کئی فاسٹ بولرز کو انجریز کا سامنا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حسن علی نے حالیہ ایونٹس میں بہتر پرفارمنس دی۔ وہ تجربہ کارہیں،نئی اورپرانی بال سےاچھی بولنگ کرتےہیں۔
Chief selector Inzamam-ul-Haq's press conference at the Gaddafi Stadium.
Watch live ➡️ https://t.co/TFyU8q3uhX#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/a0oMhnUmbx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2023
انضمام الحق نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے اور خود نسیم کے لیے بھی بڑانقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں کپتان اورکوچ بیٹھتے ہیں کوئی اورکمیٹی نہیں ہوتی۔ سلیکشن میرےپاس ہے اور کسی کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کرسکتا۔ جو پرفارمنس دے گا یا ٹیم کو ضرورت ہوگی تو اسے بالکل موقع دیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور عماد وسیم سمیت کسی کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے۔ سرفراز احمد اور عماد وسیم کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلے۔
انضمام الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں آکر پرفارم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن پلیئرز کو منتخب کیا ہے وہ موجودہ حالات میں بہترین چوائس ہیں۔ جو منتخب نہیں ہوئے انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1705111673596751992
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News