
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون فاسٹ بولنگ کوچ کا تقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کے لیے خاتون فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈالٹن کا تقرر کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ کیتھرین ڈالٹن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں۔
کیتھرین برطانیہ کی نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی اور بھارت کی الٹیمیٹ پیس فاؤنڈیشن میں کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے آئرلینڈ کی قومی ویمنز ٹیم کے لیے چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔
کیتھرین اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News