جنوبی افریقا نے ایک کیلنڈر ایئر میں ون ڈے میچز میں 100 سے زائد رنز سے فتح حاصل کرنے پاکستان کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دی جو رواں برس 100 سے زائد رنز کی اس کی آٹھویں فتح ہے۔
جنوبی افریقا نے رواں برس 10 میں سے 9 میچز میں فتح حاصل کی ہے جس میں 8 فتوحات 100 سے زائد رنز کے مارجن سے ہیں۔
اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں 100 سے زائد رنز کی سب سے زیادہ 8 فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے تھا۔
پاکستان نے 1999 میں 100 رنز سے زائد کی 8 فتوحات حاصل کی تھیں تاہم پاکستان کی یہ فتوحات 21 میچز میں تھیں جبکہ جنوبی افریقا نے صرف 10 میچز کھیلے ہیں۔
South Africa have won nine out of the 10 men's ODIs in which they've batted first this year – eight of them by over 100 runs 🤯
More stats from #SAvBAN: https://t.co/iq9Q7UoHa3 pic.twitter.com/DWF2rZBE71
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 25, 2023
جنوبی افریقا نے رواں ورلڈکپ کے پانچ میچز میں اب تک نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے علاوہ باقی چاروں میچز 100 یا اس سے زائد رنز سے جیتے ہیں جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف 229 رنز کی فتح بھی حاصل ہے۔
When South Africa win, they simply thrash their opponents 🔥 https://t.co/umXU7FQPvw | #CWC23 pic.twitter.com/LNEOYj0orK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 25, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News