
بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا، یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے، مکی آرتھر
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا ہے یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھری کی جذباتی تقریر کی ویڈیو جاری کردی۔
مکی آرتھر نے ڈریسنگ روم میں جذباتی خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے لیے دو ہفتے بہت مشکل تھے مگر اب ٹیم کھڑی ہوگئی ہے۔بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا ہے یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے۔
مکی آرتھر نے اوپنرز کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے دس چھکے لگائے، یہ سب سے مثبت بات ہے۔
Advertisement"Let's keep this feeling, boys!" 🇵🇰
Team Director Mickey Arthur praised the players and highlighted the 𝙞𝙢𝙥𝙖𝙘𝙩 𝙢𝙤𝙢𝙚𝙣𝙩 of the win over Bangladesh 👏
📹 WATCH 👉 https://t.co/ZilAGAXG6Y#CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/IPgg5q4EAB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے حریف ٹیم پر اٹیک کیا، جس کا دیگر بولرز کو فائدہ ہوا۔ شاہین آفریدی کی محمود اللہ کی وکٹ بہترین لمحہ تھا۔ حارث رؤف نے جس لائن و لینتھ سے بولنگ کی یہی ہماری ضرورت تھی۔
ٹیم ڈاریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے نیٹ رن ریٹ کو سامنے رکھ کر بنگلا دیش کو زبردست شکست دی۔ اسی اسپرٹ کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف چھ کھلاڑیوں نے میچ وننگ کارکردگی دکھائی، اپنی اسکلز کی بنیاد پر کوالٹی کرکٹ کھیل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
ٹیم ڈائریکٹر نے شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News