Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا نمبر 3 ہے اور میں اسی نمبر پر کھیلوں گا، شان مسعود

Now Reading:

میرا نمبر 3 ہے اور میں اسی نمبر پر کھیلوں گا، شان مسعود
شان مسعود

میرا نمبر 3 ہے اور میں اسی نمبر پر کھیلوں گا، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان  مسعود کا کہنا ہے کہ  میرا نمبر 3 ہے اور میں اسی نمبر پر کھیلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود  نے کہا کہ   امام اور عبداللہ کا اوپننگ کمبی نیشن ایک سال سے بہت اچھا  چل رہا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ  ہماری کوشش ہوگی جو جس نمبر پر اچھا کر رہے  ہیں ، انہیں اسی نمبر پر موقع دینا چاہیے۔  میرا نمبر 3 ہے اور میں اسی نمبر پر کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے آسٹریلیا سیریز  کے لیے پنڈی میں بہت اچھی تیاری کی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی آسٹریلیا سے اچھے نتائج لے کر آئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ   مجھے ڈیڑھ سال لگا تھا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی  کے لیے  ، میں ڈراپ ہونے کے بعد رنز کرکے واپس آیا تھا۔ صائم ایوب پورے ڈومیسٹک سیزن  کے لیے مثال ہے کہ کیسے آپ قومی ٹیم میں جگہ بناتے ہیں۔

Advertisement

شان مسعود کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو ٹیم میں رکھنا ہماری خواہش تھی لیکن پلیئر کے فیصلے کو عزت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  میں آسٹریلیا کے دورے کو ایک اہم موقع سمجھتا ہوں ۔ہمیں معلوم ہے یہ دورہ ایک چیلنجنگ ہوگا۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ  قربانی کا بکرا جہاں تک سوال ہے،  کپتانی اور سب چیزیں عارضی ہوتی ہیں۔ ٹیم میں ایک سے زیادہ کپتان ہونا ،میں اس کو مثبت لیتا ہوں۔  ٹیم کا لیڈر ہر ایک ممبر ہوتا ہے اور ہمیں مل کر فائٹ کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیم کی سلیکشن میں سلیکٹرز، کوچز اور کپتان سب کا مشورہ شامل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

اس سےقبل پاکستان ٹیم وہاں پرائم منسٹر الیون کے خلاف ایک چار روزہ میچ بھی کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر