
دورہ آسٹریلیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔
پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔
قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی اور 13 آفیشل شامل ہیں۔ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے جبکہ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ،بولنگ کوچ عمر گل، ٹیم منیجر نوید اکرم چینہ، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا، میڈیا منیجر رضاء راشد، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل بھی قومی اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہوئے تھے۔
📍 Pakistan team arrives in Canberra from Sydney 🇵🇰#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WYOectczGa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبر ن میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024 سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے شادی شدہ ارکان کے اپنی فیملی کے ہمراہ آسٹریلیا جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News