
مرشد کی پی ایس ایل میں واپسی
پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے نہ صرف نئے ستارے اس میں شامل ہورہے ہیں بلکہ کچھ پرانے ستارے بھی اپنی مصروفیات ترک کرکے دوبارہ اس میں شامل ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے ایک اور معروف کھلاڑی ڈیوڈ ویزے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا سیزن 9 کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ڈیوڈ ویزے نے آئندہ ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لیے خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’مرشد واپس آگئے، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لیے آفیشلی سائن اپ کر لیا ہے‘۔
AdvertisementMurshad is back… 💃🏻
David Wiese 🇿🇦 has officially signed up for the #HBLPSLDraft 🎉#HBLPSL9 pic.twitter.com/4Oq6xnhFpv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News