آئی سی سی نے اسٹمپنگ ریویو سمیت دو قوانین میں بڑی تبدیلی کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کی جانب سے اسٹمپنگ کی اپیل کرنے پر ٹی وی امپائر کیچ نہیں چیک کریں گے۔
نئے قانون کے تحت فیلڈ امپائر صرف بلے باز کی کریز پوزیشن چیک کرواسکے گا۔
اس سے قبل اسٹمپنگ کی اپیل پر اگر آن فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر سے رجوع کرتا تو وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ سمیت دیگر نوعیت کے آؤٹ بھی چیک کیے جاتے تھے۔تاہم اب 12 دسمبر سے نئے قانون کا اطلاق ہوگیاہے۔
اب اگر فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر سے رائے طلب کرتا ہے تو وہ صرف اسٹمپنگ کے حوالے سے فیصلہ کرے گا، کسی اور نوعیت کا آؤٹ ہوا بھی تو فیصلہ بولنگ سائیڈ کے حق میں نہیں دیا جائے گا،اس کے لیے ریویو لینا پڑے گا۔
ایک اور قانون میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق اگر کوئی ایسا کھلاڑی کنکشن کا شکار ہو جس کو اس وقت بولنگ سے معطل کیا گیا ہو تو اس کی جگہ لینے والے کو بھی بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
کسی انجری کی صورت میں پلیئر کو طبی امداد یا میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کرنے کے لیے 4منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹی وی امپائر اب صرف فرنٹ فٹ ہی نہیں ہر قسم کی نوبال چیک کرسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News