
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کریں گے، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ ہر صورت مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اسے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی مکمل کرنے پر زور دیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پروجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور بیسمنٹ کے جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور اسٹیل فکسنگ کے کام میں تیزی آئی ہے۔30 ستمبر تک بیسمنٹ مکمل کرکے فلورز پر کام شروع ہو جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے پروجیکٹ کی ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،ڈائریکٹر ڈومیسٹک،سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ،نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News