Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، محسن نقوی

Now Reading:

اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، محسن نقوی
محسن نقوی

اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات  جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کے معائنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے بیسمنٹ میں جاری واٹر ٹینک کی تعمیر اور اسٹیل فکسنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات  جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کرکے دیگر تعمیراتی کاموں کو  بھی ٹائم لائن کےاندرمکمل کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انہوں نے نیسپاک کو  ڈرائنگز جلد مکمل کرکے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ  کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔

ایف ڈبلیو او کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر پیش رفت کے بارے  میں بریفنگ دی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر