Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی، شان مسعود

Now Reading:

پاکستان کرکٹ کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی، شان مسعود
شان مسعود

پاکستان کرکٹ کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ  کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ  تمام کھلاڑیوں نے جیت میں کردار ادا کیا،  ہر کھلاڑی نے اپنے اپنے شعبے میں  بہترین  کارکردگی دکھائی۔

شان مسعود نے کہا کہ بنگلہ دیش سیریز کے بعد اس  سیریز میں تبدیلی کا پلان تھا۔ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی، یہ جیت ہمارے اور فینز کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نےرسک فری کرکٹ کھیلی اور کوشش کی کہ رزلٹ آئیں،میچ ہارے بھی ہیں مگر رزلٹ کے لیے کوشش کرتے رہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے 20 آؤٹ کرنے ہوتے ہیں۔  نعمان علی اور ساجد خان نے بولنگ میں  شاندار پرفارمنس دی ،کامران غلام نے  بھی پریشر میں شاندار سنچری اسکور کی۔

Advertisement

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ساجد خان نے کہا کہ   ٹیم کیلئے پرفارم کر کے خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز1-1 سے برابر کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر