
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جانسن کی تباہ کن بولنگ، پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسپینسر جانسن کی تباہ کن بولنگ سے پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عثمان خان 52 اور عرفان خان ناٹ آؤٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان 5،عباس آفریدی 4،بابر اعظم 3، حارث رؤف 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن نے 5 ، ایڈم زیمپا نے 2 اور زیوئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں درست ثابت ہوا۔
آسٹریلوی اوپنرز نے 20 گیندوں پر (3.2 اوورز میں)ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلوی ٹیم کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی تاہم اس کے بعد حارث رؤف نے اسی اوور میں یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلوی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو شارٹ 32 اور آرون ہارڈی 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News