Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
محمد عامر

چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرکے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی تھی۔

انہوں نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عامر نے اپنے ہم وطن عماد وسیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کبھی بھی آسان نہیں ہوتے لیکن ناگزیر ہوتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمہ داریاں اٹھانے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا صحیح وقت ہے۔

Advertisement

محمد عامر نے مزید کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ میں پی سی بی، اپنے خاندان اور دوستوں اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا ان کی مسلسل محبت اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے اس سے قبل 2020 میں 28 سال کی عمر میں اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  لے لی تھی۔

تاہم انہوں نے عماد وسیم کے ساتھ رواں سال کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2024  میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  یہ دوسرے پاکستانی  کھلاڑی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا  گیا ہے۔

گزشتہ روز عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر