
ناقص کارکردگی؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا سربراہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کی حصول میں ناکامی







