
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے اپنے ایپ ورژن کی آزمائش (بیٹا ٹیسٹنگ) کا آغاز کر دیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس نئے ورژن کے ذریعے ایپل واچ صارفین اپنی چیٹ لسٹ میں موجود میسجز اور میڈیا فائلز دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نئے پیغامات بھیج سکیں گے اور ایموجیز کے ذریعے میسج ری ایکشنز







