
ویتنام، مسلسل بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں گھر زیر آب، 41 افراد ہلاک
وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک 41 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تین روز میں کئی علاقوں میں 1.5 میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو 1993 کے تاریخی سیلاب کے ریکارڈ کو بھی پیچھے







