
برطانیہ پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، برطانوی ہائی کمشنر
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کہتے ہیں کہ برطانیہ پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اپناایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں سیاحت بڑھ رہی ہے








